شمالی شام: فرات ڈھال آپریشن جاری

ترک مسلح افواج  کے شمالی شام میں جاری فرات ڈھال آپریشن    کے  تحت جاری  حالیہ کاروائی میں  18 دہشت گرد ہلاک اور 37 شدید زخمی  ہو گئے

642823
شمالی شام: فرات ڈھال آپریشن جاری

ترک مسلح افواج  کے شمالی شام میں جاری فرات ڈھال آپریشن    کے  تحت جاری  حالیہ کاروائی میں  18 دہشت گرد ہلاک اور 37 شدید زخمی  ہو گئے۔

 ترک  جنرل ہیڈ کوارٹرز  کےمطابق ، داعش سمیت  دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سرحدی حفاظت کو مزید فعال بنانے  اور اتحادی قوتوں   کی حمایت کےلیے جاری   اس آپریشن کے 133 ویں روز   شامی مخالفین  نے الباب  کے مختلف علاقوں  پر بری اور فضائی حملے کیے ۔

 علاوہ ازیں  ترک فضائیہ   نے  دہشت گردوں کے  مختلف ٹھکانوں اور پناہ گاہوں کو بھی تباہ کر دیا ۔

دوسری جانب  روسی طیاروں  نے دیر القاق نامی علاقے میں موجود داعش کے   ٹھکانوں پر  حملہ کرتےہوئے  متعدددہشت گرد وں کو  ہلاک کر دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ علاقے میں  داعش کے نصب شدہ  25 دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کو بھی ناکارہ بنا  دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں