صدر ترکی کو عالمی سربراہان کے تعزیتی پیغامات
صدر ِ ترکی نے کل شام شاہ اُردن عبداللہ دوئم ، صدر ِ فلسطین محمود عباس اور یونانی صدر پروکوپی پاولوپُولو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی
642897
صدر رجب طیب ایردوان کو سال نو کی شب 39 افراد کے قتل اور 65 کے زخمی ہونے والے استنبول میں دہشت گرد حملے کے حوالے عالمی سربراہان کے تعزیتی ٹیلی فونز کا سلسلہ جاری ہے۔
صدر ِ ترکی نے کل شام شاہ اُردن عبداللہ دوئم ، صدر ِ فلسطین محمود عباس اور یونانی صدر پروکوپی پاولوپُولو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
ایوان ِ صدر کے حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ تین سربراہان نے صدر ایردوان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ترک عوام کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا پیغام دیا ہے۔
اُنہوں نے اس مذموم دہشت گرد حملے کی شدید مذمت بھی کی ہے۔