دہشت گرد کے فنگر پرنٹس اور حلیے کا تعین ہو گیا ہے، نائب وزیر اعظم

ترک کابینہ   کا نئے   سال کا پہلا اجلاس  صدر  رجب طیب ایردوان کی  قیادت میں  ایوانِ صدر میں  سر انجام پایا، جس کا ایجنڈہ    استنبول   کا حالیہ دہشت گرد حملہ تھا

642868
دہشت گرد کے فنگر پرنٹس اور حلیے کا تعین ہو گیا ہے، نائب وزیر اعظم

 

نائب وزیر اعظم  اور حکومتی ترجمان  نعمان قرتلمش کا کہنا ہے کہ   سال نو  کی شب      استنبول  میں خون کی ہولی کھیلنے    والے دہشت گرد  کے فنگر پرنٹس  اور  حُلیے  کا تعین   کر لیا گیا ہے۔

ترک کابینہ   کا نئے   سال کا پہلا اجلاس  صدر  رجب طیب ایردوان کی  قیادت میں  ایوانِ صدر میں  سر انجام پایا، جس کا ایجنڈہ    استنبول   کا حالیہ دہشت گرد حملہ تھا۔

اجلاس کے حوالے سے  ایک اعلان   جاری کرنے والے    نائب وزیر اعظم   قرتلمش نے  کہا کہ"ترکی ان  مذموم حملوں  کا منہ  توڑ جواب دے گا اور  دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بیک  وقت  جدوجہد   جاری رکھے گا۔"

مشرق  وسطی میں  قیامِ امن کی کوششوں پر بھی عمل پیرا   رہنے کی   وضاحت کرنے  والے   قرتلمش نے بتایا کہ  عراق کے ساتھ  تعلقات   کا ایک نیا  دور  شروع  ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ  "خاصکر فرات ڈھال آپریشن کے دائرہ کار میں  کامیابی اور عزم  کے ساتھ   سر انجام دیے جانے والے آپریشنز سے  دہشت گرد تنظیموں سمیت ان کو  آلہ کار کے طور پر استعمال  کرنے و الے   بے چین  ہیں۔ خاصکر    حالیہ دور میں      ہماری  کامیابیوں  کو ہضم نہ کر سکنے والے  عناصر   دہشت  گرد کاروائیوں کا سہارا  لے رہے ہیں۔"



متعللقہ خبریں