دہشت گرد تنظیمیں ترکی کی ترقی سے بے چین ہیں، نعمان قرتلمش

ملک   کے اندر اور باہر  ہم  نے   دہشت گرد تنظیموں داعش اور PKK کی کمر توڑ  دی ہے، جبکہ اس سال ان کی جڑوں کو بھی کاٹ   کر پھینک دیا جائیگا،   ہو سکتا   ہے کہ ان دہشت گرد تنظیموں کو بعض  عناصرر آلہ کار بنا رہے ہوں

642380
دہشت گرد تنظیمیں ترکی کی ترقی سے بے چین ہیں، نعمان قرتلمش

نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قُرتلمش  نے  استنبول    کے ایک  نائٹ کلب پر    سال نو کی شب کیے گئے   درندہ  صفت  حملے  کے حوالے سے کہا   ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات  جاری ہیں  تا ہم   اس  دہشت گرد کاروائی کے پیچھے  فلا ں فلاں  تنظیم  کارفرما تھی   اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں  کہا جا سکتا۔

ایک نجی ٹیلی ویژن چینل  کو  اس مذموم حملے  کے  بارے میں  بیانات دینے والے  قرتلمش نے کہا کہ "اس  میں  ایک شخص ملوث تھا  یا پھر کوئی اس کی معاونت کر رہا تھا۔۔۔ہم تمام تر  ممکنہ    تعلقات کا جائزہ لے رہے ہیں،   ہم حقیقت کو آشکار کر کے  رہیں  گے۔"

انہوں نے بتا یا کہ ملک   کے اندر اور باہر  ہم  نے   دہشت گرد تنظیموں داعش اور PKK کی کمر توڑ  دی ہے، جبکہ اس سال ان کی جڑوں کو بھی کاٹ   کر پھینک دیا جائیگا،   ہو سکتا   ہے کہ ان دہشت گرد تنظیموں کو بعض  عناصر آلہ کار بنا رہے ہوں۔

ترکی کی دہشت گرد تنظیموں کے  خلاف کامیابیوں  سے  بعض  لوگوں کے بے چینی محسوس   کر سکنے    پر بھی توجہ مبذول کراتے ہوئے  جناب قرتلمش نے بتایا کہ "ہم انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں میں کسی قسم کی نرمی نہیں  لائیں  گے۔ ان دہشت گرد تنظیموں کا نام  چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہو ان کا ہدف واحد ہی ہے۔ یہ انسانوں اور ترکی کی دشمن  ہیں اور ان کی پشت پناہی  کرنے والے عظیم ترکی  کے قیام کے خلاف ہیں، ان کو  دیا جانا والا  بہترین    جواب  اتحاد و یکجہتی   کا قیام  ہو گا۔



متعللقہ خبریں