دہشتگردی کا ہدف ہمارا ملّی اتحاد ہے۔ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

یہ ایک غیر انسانی قتل عام ہے  اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ  قتل عام کسی بازار میں کیا جا رہا ہے، کسی عبادت گاہ میں  یا پھر کسی تفریحی جگہ پر۔ مذہبی  امور کے سربراہ مہمت گیور میز

641693
دہشتگردی کا ہدف ہمارا ملّی اتحاد ہے۔ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے استنبول میں دہشت گردی کے حملے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "دہشت گردی کا ہدف ملک کا اتحاد ہے۔

اپنے سرکاری ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ میں  اللہ تعالی سے، حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے، مغفرت اور زخمیوں کے لئے فوری شفا  کا طلبگار ہوں"۔

 انہوں نے کہا کہ"  دہشتگردی کا ہدف ہمارا ملّی اتحاد ہے۔"

وزیر انصاف بکر بوزداع نے بھی اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " میں استنبول میں  ہونے والے حملے کی، حملہ کرنے  والوں اور اس حملے کا حکم دینے والوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ حملہ ترکی پر، ہمارے امن و سکون پر، باہمی اتحاد پر، بھائی چارے  پر اور اصل میں ہم سب پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے منفور حملے ہمارے باہمی اتحاد کو بھائی چارے کو  ختم نہیں کر سکیں گے اور دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے  ترکی کی موثر جدو جہد جاری رہے گی۔

وزیر رسل و رسائل ، نیوی گیشن و مواصلات احمد آرسلان نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ استنبول میں دہشت گردی کے حملے نے  دہشتگردی کے مکروہ ، خونی اور بدکار چہرے کو آج شام ایک دفعہ پھر دکھایا ہے۔

آرسلان نے کہا کہ ترکی نے اپنی 79 ملین آبادی کے ساتھ  15 جولائی کو جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا وہ جدوجہد ملک میں ہر نوعیت کی دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

مذہبی  امور کے سربراہ مہمت گیور میز نے بھی اپنے سوشل پیج سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ یہ ایک غیر انسانی قتل عام ہے  اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ  قتل عام کسی بازار میں کیا جا رہا ہے، کسی عبادت گاہ میں  یا پھر کسی تفریحی جگہ پر ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہدف جگہیں نہیں انسان، ملک، ملت اور اجتماعی شکل میں انسانیت ہے۔

اور دہشتگردی خواہ کہیں بھی کی جائے کسی کے بھی خلاف کی جائے ناقابل قبول ہے۔



متعللقہ خبریں