اُردن اور ترکی کا مسئلہ شام کے حل میں مزید تعاون کا عندیہ

مذاکرات میں  شام کے بحران کے حل  میں  بر سرِ پیکار دونوں ملکوں  کے   فائر بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے  لیے  باہمی تعاون  کو  جاری رکھنے  کی    اہمیت کا بھی حوالہ دیا گیا

641355
اُردن اور ترکی کا مسئلہ شام کے حل میں مزید تعاون کا عندیہ

وزیر اعظم بن  علی  یلدرم   نے  اُردنی   وزیر اعظم حانی الا ملکی   سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔

مذاکرات میں اُردنی قراق  علاقےمیں 18 دسمبر کو پیش آنے والے دہشت گرد  حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں  کے لیے اظہار   تعزیت کرنے والے جناب یلدرم نے  ترکی اور اردن     کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  میں   تعاون کی اہمیت پر توجہ مبذول کرائی۔

ترک وزیر اعظم نے   دہشت گرد تنظیم فیتو کی   بغاوت کی کوشش کے خلاف اُردن  کے ترکی  سے تعاون   کی بنا پر   بھی ملکی کا شکریہ ادا کیا۔

مذاکرات میں  شام کے بحران کے حل  میں  بر سرِ پیکار دونوں ملکوں  کے   فائر بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے  لیے  باہمی تعاون  کو  جاری رکھنے  کی    اہمیت کا بھی حوالہ دیا گیا۔

اُردنی وزیر اعظم نے ترکی کے  ساتھ تجارتی تعلقات سمیت   وسیع  پیمانے کے تعاون کو مزید  آگے لیجانے         کے مصمم ارادے   کا ذکر کیا۔

انہوں نے  ترکی کی  شام میں قیام امن  کی کوششوں کو سراہا اور  حالیہ ایام میں   دہشت گردکاروائیوں میں شہید ہونے والے  ترک شہریوں کے لیے اپنے گہرے افسوس کا بھی اظہار  کیا۔

 



متعللقہ خبریں