صدر ترکی کا بامعنی سالِ نو کا پیغام

ہم  انشاءاللہ  تعالی ٰ سن 2017 میں  دہشت گرد تنظیموں کا سر کچلیں گے اور   اس کے ساتھ ساتھ عظیم سطح کی اقتصادی کامیابیوں پر بھی اپنی مہر ثبت کریں  گے، رجب طیب ایردوان

641437
صدر ترکی کا بامعنی سالِ نو کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی نے حالیہ برسوں میں  ایک نئی جنگ آزادی  لڑی ہے۔

صدر ترکی نے نئے سال کی مناسبت سے   ایک پیغام  جاری کیا ہے۔

                                         انہوں نے  کہا ہے کہ "ہم جس دور سے  گزر رہے  ہیں ہمیں  اسے ایک صحیح نام  دینا ہو گا۔  ترکی ،   ایک لحاظ سے  ایک نئی    جنگ آزادی  لڑ رہا ہے۔ ہماری قومی یکجہتی، ملکی سالمیت، ادارے ، معیشت، خارجہ پالیسیوں  مختصراً مملکت کے طور پر   اپنے پاؤں پر کھڑا رہنے  میں  معاون ہونے والے  ہمارے تمام تر عناصر  کو  بڑے پیمانے کے حملوں کا سامنا ہے۔ دہشت گرد تنظیمیں   ان حملوں  کے محض  سامنے دکھائی دینے   ان کے چہرے اور  آلہ کار ہیں۔ "

جناب ایردوان نے بتایا کہ "نہ صرف ہمارا وطن بلکہ ہمارا خطہ اور پوری دنیا  ایک نئے دور میں  داخل ہونے کے کرب میں مبتلا ہے۔ اگر ہم نے اس عبوری دور کو  طاقتور طریقے سے  گزار لیا ، اپنے اہداف سے منحرف ہوئے بغیر  انہیں پا لیا تو پھر  ایک روشن مستقبل  ہمارا منتظر ہو گا، اس  کے حصول کی  خاطر ہمیں اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے کا دامن  مضبوطی سے پکڑنا ہو گا۔"

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ در اصل  ہمارے سر پر پڑنے والی تمام  تر ناگہانیوں اور بحرانوں  کے باوجود ، قوم کی حمایت و تعاون سے، سرمایہ کاری اور عظیم سطح کے منصوبوں اور اقتصادی ترقی    کے حوالے سے تمام  تر اقدامات کو  بلا تعطل کے   جاری  رکھا جا رہا ہے، تمام تر مسائل کے باوجود  ترقی  کی جانب رواں دواں ہونے میں کامیابی حاصل کرنا  ہماری مملکت  کے خلاف گندی چالیں  چلنے والوں کو مزید   خفتگی  دلا رہا ہے۔ ہم  انشاءاللہ  تعالی ٰ سن 2017 میں  دہشت گرد تنظیموں کا سر کچلیں گے اور   اس کے ساتھ ساتھ عظیم سطح کی اقتصادی کامیابیوں پر بھی اپنی مہر ثبت کریں  گے۔



متعللقہ خبریں