آپریشن کا جائزہ سیاسی شکل میں نہیں لیا جانا چاہیے۔ فکری اشک

فرات ڈھال آپریشن، شام کی طرف سے ترکی میں داعش کے حملوں کے سدّ باب کے لئے دہشت گردی کے داخلی راستوں کو ختم کرنے ،  ان راستوں کی جگہ پر ایک محفوظ علاقے کے قیام اور ترکی اور ترک ملت  کے مفادات کے دفاع کے لئے  ضروری ہے ۔ فکری اشک

635682
آپریشن کا جائزہ سیاسی شکل میں نہیں لیا جانا چاہیے۔ فکری اشک

ترکی کے وزیر انصاف بکر بوزداع نے فرات  ڈھال آپریشن کے شہداء  سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ "اپنے ملک و ملت کی بقاء کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو نہایت پُرعزم شکل میں پورا کیا جائے گا۔

اسمبلی کے آئینی کمیشن سے خطاب کے دوران بوزداع نے کہا ہے کہ آپریشن کا جائزہ سیاسی شکل میں نہیں لیا جانا چاہیے۔

وزیر دفاع بکر بوزداع نے مزید کہا کہ فرات ڈھال آپریشن، شام کی طرف سے ترکی میں داعش کے حملوں کے سدّ باب کے لئے دہشت گردی کے داخلی راستوں کو ختم کرنے ،  ان راستوں کی جگہ پر ایک محفوظ علاقے کے قیام اور ترکی اور ترک ملت  کے مفادات کے دفاع کے لئے  ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم   PKK اور اس کی شامی شاخ PYD  اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی طرف سے  علاقے میں دہشتگردی کے کوریڈور بنائے جانے کی روک تھام کرنے ، سب سے بڑ ھ کر ترکی اور ترک ملت کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے  اور ہمارے ملک کے خلاف جاری ہر طرح کے خطرے کو ختم کرنے کے لئے جاری آپریشن  ہے۔

فکری اشک نے کہا کہ میں،  اس آپریشن کا سیاسی شکل میں  جائزہ لینے کو درست خیال  نہیں کرتا ۔انشاءاللہ ترک مسلح افواج، ملت  و حکومت سے حاصل کردہ طاقت و قوت سے وہاں داعش کو مکمل طور پر ختم کر دے گی۔ اس بات پر میں دل کی گہرائیوں سے یقین رکھتا ہوں۔

حملے سے متعلق نائب وزیر اعظم نور الدین جانیکلی اور وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بھی سوشل میڈیا سے بیانات جاری کئے ہیں۔

نائب وزیر اعظم جانیکلی نے کہا ہے کہ" ترکی ، ملک کے اندر اور بیرون ملک دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو پُرعزم شکل میں جاری رکھے گا اور ہمارے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا"۔

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے فرات ڈھال آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فوجیوں  کے لئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔



متعللقہ خبریں