صدر ایردوان کا چانسلر انگیلا مرکل کو تعزیتی ٹیلیفون

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم ہلاک شدگان کے لواحقین اور  جرمن عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔

634738
صدر ایردوان کا چانسلر انگیلا مرکل کو تعزیتی  ٹیلیفون
berlin tır.jpg
berlin tır.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کو ٹیلیفون  پر برلن حملے میں ہلاک ہونے والوں  کے لیے تعزیت کی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں برلن حملے میں 12 افراد کی ہلاکت پر گہرا افسوس ہوا ہے۔ ہم ہلاک شدگان کے لواحقین اور  جرمن عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔انھوں نے بات چیت کے دوران حلب سے شامیوں کے انخلاء کے عمل اور انسانی امداد کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں ۔

 دریں  اثناء برلن میں کرسمس مارکیٹ  پر  ٹریلر سے حملے  کی ذمہ داری داعش نے سنھبال لی ہے ۔اس حملے میں  12 افراد  ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار ایک پاکستانی کو ناکافی دلائل کیوجہ سے رہا کر  دیا گیا ہے ۔ اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام نے کسی نئے حملے کے احتمال کی وجہ سے عوام کو خبر دار کیا ہے ۔

  دریں اثناء برلن مرکزی ریلوے اسٹیشن کو بم کی اطلاع ملنے پر بند کر دیا گیا ہے  اور وہاں موجود مسافروں اور مزدوروں کو اسٹیشن  ترک کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ بم  کی مخبری  کی خبر غیر حقیقی تھی ۔



متعللقہ خبریں