ترک مسلح افواج : الباب میں داعش  کے مزید 16 ٹھکانے تباہ

فرات ڈھال کاروائی کے  دائرہ کار میں داعش  کے مزید 16 اہداف پر بمباری کی گئی ہے ۔

634195
ترک مسلح افواج : الباب میں داعش  کے مزید 16 ٹھکانے تباہ

 

شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے 24 اگست کو شروع کی جانے والی فرات ڈھال کاروائی کے  دائرہ کار میں داعش  کے مزید 16 اہداف پر بمباری کی گئی ہے ۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے متعدد ٹھکانوں پر برّی اور فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ الباب میں  نشاندہی کے بعد داعش کے 16 ٹھکانوں اور ایک مسلح گاڑی   کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

دریں اثناء الباب کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے فوجی  کاروائیاں جاری ہیں ۔



متعللقہ خبریں