انقرہ میں روس کے سفیر قاتلانہ حملے میں ہلاک، حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا

انقرہ میں روس کے سفیر پر حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب گزشتہ کئی دنوں سے شام میں روسی فوج کی کارروائیوں کے خلاف ترکی میں مظاہرے کیا جا رہے تھے

633744
انقرہ میں روس کے سفیر قاتلانہ حملے میں  ہلاک،  حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا

ترکی کے این ٹی وی کے مطابق روسی سفیر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ آرٹ گیلری میں تقریر کر رہے تھے۔

ترکی میں روس کے سفیر اندرے کارلو کو  سوموار  کی شام  جدید نمائشی ہال میں لگی تصویری نمائش کے موقع پر گولیاں مار کر ہلاک  کردیا گیا ہےجبکہ پولیس  نے  حملہ آور کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

ترکی کی وزارتِ خارجہ نے  روس کے سفیر اندرے  کارلو کی ہلاک ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اس بہمانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ 

 ٹی ار ٹی کے مطابق  کارلو کو متعدد دیگر زخمیوں کے ساتھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ  جانبر نہ ہوسکے ۔

انقرہ میں روس کے سفیر پر حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب گزشتہ کئی دنوں سے شام میں روسی فوج کی کارروائیوں کے خلاف ترکی میں مظاہرے کیا جا رہے تھے۔

ٹرکی ریڈیو اور ٹیلی وژن ٹی آر ٹی نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ آج انقرہ میں اس وقت رونما ہوا، جب کارلوف ایک تصویری نمائش میں شرکت کر رہے تھے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب ترکی میں روس کے شام میں کردار کے حوالے سے کئی دن سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ دوسری طرف ترک حکومت اور روس حلب میں عام شہریوں کے انخلاء کے حوالے سے مل کر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور پولیس اہلکاروں کی شناخت استعمال کرتے ہوئے گیلری میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔

روسی وزارت خارجہ نے بھی اپنے سفیر پر ہونے والے حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں