فرات ڈھال آپریشن: دہشتگرد تنظیم داعش کے 217 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

داعش نے اپنی مسلح گاڑیوں اور مسلح دہشت گردوں کو الباب اور اس کے اطراف میں واقع اسکولوں، ہسپتالوں ، مساجد  اور سرکاری عمارتوں میں چھپا رکھا ہے۔ ٹرکش جنرل اسٹاف

632812
فرات ڈھال آپریشن: دہشتگرد تنظیم داعش کے 217 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

شام کے شمالی حصے کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لئے 24 اگست کو ترکی کے زیر قیادت شروع کئے گئے فرات ڈھال آپریشن کے دائرہ کار میں دہشتگرد تنظیم داعش کے 217 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترکی کے جنگی جہا زوں نے شام میں داعش کے 57 اہداف  کا نشانہ بنا کر الباب، ضمّار ، سفلانیہ اورقبرالمکری کے علاقوں میں دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں ، اسلحہ ڈپووں، دفاعی مورچوں اور ٹنل کے دھانوں کو تباہ کر دیا ہے۔

160 اہداف کو فائرنگ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

ٹرکش جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق داعش نے اپنی مسلح گاڑیوں اور مسلح دہشت گردوں کو الباب اور اس کے اطراف میں واقع اسکولوں، ہسپتالوں ، مساجد  اور سرکاری عمارتوں میں چھپا رکھا ہے۔

بیان کے مطابق اس سے دہشت گرد تنظیم کا مقصد آزاد شامی فورسز کے حملوں کے اثرات کو کم کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں