متنازعہ معاملات پر بات چیت کا آغاز کیا جائے:یورپی اموری کونسل کا فیصلہ

یورپی  یونین کی اموری کونسل نے   ترکی  کے رکنی مذاکرات کے مستبقل  پر برسلز میں بات چیت کی اور کہا کہ ترکی کے رکنی مذکرات   کے حوالے سے  متنازعہ  عنوانات پر  بات چیت جلد شروع کی جائے

629976
متنازعہ معاملات پر بات چیت کا آغاز کیا جائے:یورپی اموری کونسل کا فیصلہ

یورپی  یونین کی اموری کونسل نے   ترکی  کے رکنی مذاکرات کے مستبقل  پر برسلز میں بات چیت کی ۔

 یونین  نے  27 ارکان  کی منظوری سے  تیار کردہ   ایک متن   کو عبوری صدر کے بیان  کے طور پر قبول کر لیا ۔

 اس متن میں   درج ہے کہ  ترکی کے رکنی مذکرات   کے حوالے سے  متنازعہ  عنوانات پر  بات چیت جلد شروع کی جائے  علاوہ ازیں، متن میں   ترکی کے مختلف شعبوں  میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کرنے  سمیت  15 جولائی کی ناکام بغاوت       کی مذمت کرتےہوئے   ترکی میں جمہوریت کے فروغ کی حمایت کا بھی  اعلان کیا گیا ہے۔

 کونسل نے یہ بھی  واضح کیا کہ  داعش کے خلاف  ترکی    کی نبرد آزمائی  میں عالمی اتحادی کا تعاون کلیدی    اہمیت کا حامل ہے جبکہ  ترکی میں حالیہ دور میں پیش آنے والے  دہشت گردی پر مبنی واقعات کی مذمت  کرتےہوئے  ترک عوام سے یک جہتی کا بھی اظہار کیا گیا ۔

  مزید برآں  ،ہنگری کے وزیر خارجہ  پیٹر سیاترو نے کہا ہے کہ  یورپی یونین کا استحکام  ترکی سے وابستہ ہے  لہذا  اس معاملے میں  احتیاط برتی جائے  جبکہ یورپی یونین  کو چاہیئے کہ وہ  ترک حکومت اور عوام  کے جذبات کا بھی  احترام    کرے ۔



متعللقہ خبریں