دہشت گرد تنظیمیں اپنے گھناونے عزائم  میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی : وزیر دفاع فکری اشک

وزیر دفاع فکری اشک نے کہا ہے کہ ترکی کی قوت کو توڑنے کی خواہشمند دہشت گرد تنظیمیں اپنے گھناونے عزائم  میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گی ۔

630007
دہشت گرد تنظیمیں اپنے گھناونے عزائم  میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی : وزیر دفاع فکری اشک

وزیر دفاع فکری اشک نے کہا ہے کہ اپنے حمایتیوں کی مدد سے ترکی کی قوت کو توڑنے کی خواہشمند دہشت گرد تنظیمیں اپنے گھناونے عزائم  میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گی ۔

انھوں نے فرانس کے دورے کے دوران کوربل ۔ ایسونیس علاقے میں  ترک انجمنوں کی یونین کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں شر کت کی ۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فرانس کے دورے کے دوران انھوں نے اپنے ہم منصب  یان۔ ییس لو ڈرین کیساتھ ترکی کے جوار میں پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لیا ہے ۔ ہمارا علاقہ اسوقت انتہائی نازک  دور سے گزر رہا ہے۔  1916 کے سائکس ۔ پیکوٹ معاہدےکے بعدپہلی بار  علاقہ اس قدر  شدید بحران کا شکار ہے ۔  ترکی بھی اس بحران سے متاثر ہو رہا ہے ۔خاصکر شام میں اسد انتظامیہ کیطرف سے اپنی عوام پر بمباری کرنے کے بعد کے دور میں ترکی کو سنجیدہ خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ترکی ان خطرات پر قابو پانے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کر رہا ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ ترکی تیزی کیساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ ترکی نے  دنیا کے سب سے بڑے ہوئی اڈے  ،استنبول چینل اور نیو کلیر پاور اسٹیشنوں کی تعمیر جیسے متعدد اہم منصوبے تیا رکر رکھے ہیں ۔ان پر عمل درآمد کے وقت گیزی واقعات سامنے آئے۔ اس کے بعد  17۔ 25 دسمبر انقلابی کوشش اور 15 جولائی کو ناکام بغاوت کا سامنا کرنا پڑا   لیکن  ترکی کے خلاف یہ چالیں چلنے والوں کو عدالت کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا ۔  ترکی نے اللہ اور عوام کی مدد سے 15 جولائی کی انقلابی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے ۔



متعللقہ خبریں