حلب میں خون ریزی کا خاتمہ ضروری ہے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  کہا ہے کہ  حلب کے  افسوس ناک واقعات کے خاتمے کےلیے حکومت بلا تعطل کوششیں کر رہی ہے

629517
حلب میں خون ریزی کا خاتمہ  ضروری ہے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  کہا ہے کہ  حلب کے  افسوس ناک واقعات کے خاتمے کےلیے     حکومت بلا تعطل کوششیں کر رہی ہے ۔

 چاوش اولو نے اس بات کا اظہار  انقرہ میں موجود جمہوریہ چیک کے  وزیر خارجہ لوبومیر زور آلک  سے ملاقات کے دوران کہی ۔

 مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران  ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ   کل  ترک اور روس حکام  حلب میں  ملاقات کریں گے کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ یہ خون ریزی فوری طورپر روکی جائے ۔

 چاوش اولو نے کہا کہ  شہریوں کی محفوظ مقامات تک منتقلی  کےلیے جنگ بندی ضروری ہے  مگر اسد نواز فوج  نے اسپتالوں کو بھی اپنی بمباری کی زد میں لیا  جو کہ  غیر اخلاقی و انسانی  فعل ہے۔

 اس دوران   روسی حکام سے کل  ہونے والی  ملاقات میں  محکمہ  خارجہ   ترک خفیہ ایجنسی    کے  اعلی حکام  شریک ہونگے۔

 



متعللقہ خبریں