الباب میں حالات کی بحالی تک مقامی مکین علاقہ خالی کر دیں:ترک افواج کی اپیل

اعلامیئے میں کہا گیا کہ دہشت گردوں سے علاقے کو پاک کرنےکےلیے ہمارا مقامی آبادی سے مطالبہ  ہے کہ حالات کی بحالی تک محفوظ مقامات تک چلے جائیں انشا اللہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی

628278
الباب میں حالات کی بحالی تک  مقامی مکین علاقہ خالی کر دیں:ترک افواج کی اپیل

شمالی شام   کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کےلیے   جاری فرات ڈھال آپریشن   کے سلسلے میں ترک مسلح افواج نے  الباب کی آبادی   کےلیے  ایک   اعلامیہ جاری کیا ۔

 اس اعلامیئے میں مقامی   آبادی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ داعش جیسی شیطان صفت تنظیم کے بہکاوے میں  نہ آئیں۔ آپ کی  آزادی و   فلاحی خدمت کےلیے  شام کی آزاد حر فوج اور   جمہوریہ ترکی  شانہ بشانہ  ہیں  جو کہ  آپ کی سر زمین  کی  حفاظت اور یہاں بحالی امن کےلیے   کوشاں ہیں۔

 اعلامیئے میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں سے علاقے کو  پاک کرنےکےلیے ہمارا آپ سے مطالبہ  ہے کہ   حالات کی بحالی  تک  محفوظ مقامات تک چلے جائیں۔ کامیابی انشااللہ ہمارا مقدر ہوگی ۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔

 



متعللقہ خبریں