فرات ڈھال آپریشن: داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

ترکی کی زیر قیادت جاری فرات ڈھال آپریشن کے دوران  2 شامی مخالفین شہید اور 12 مخالفین زخمی، آپریشن میں داعش کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ کثیر تعداد میں دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں

628690
فرات ڈھال آپریشن: داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

شام کے شمالی حصے کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لئے 24 اگست کو ترکی کی زیر قیادت شروع کئے گئے  فرات ڈھال آپریشن کے دوران  2 شامی مخالفین شہید اور 12 مخالفین زخمی ہو گئے ہیں۔

آپریشنوں میں داعش کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیاہے جبکہ کثیر تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی  ہوئے ہیں۔

حالیہ جھڑپوں میں ایک بم سے مسلح گاڑی کو بھی تباہ کیا گیا ہے اور  داعش کے 109 اہداف کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنایا گیا۔

دہشت گردوں کے زیر استعمال  ٹھکانوں ، دفاعی مورچوں ، کمانڈ عمارتوں ، اسلحے اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ ترک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی طرف سے الباب، تادیف اور زارزُر کے علاقوں میں داعش کے 29 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

کثیر تعداد میں پناہ گاہوں کو ان کے اندر موجود دہشت گردوں سمیت تباہ کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں