زر مبادلہ کی پالیسیاں کسی دوسرے ملک کی معیشت کے خلاف نہیں ہیں، ایردوان

ہم   دنیا بھر  میں  شرح سود میں اضافے کے خلاف ہیں۔ کیونکہ ہم  سرمایہ کاری  اور روز گار کے مواقع میں اضافے  کے حق میں  ہیں

627635
زر مبادلہ کی پالیسیاں کسی دوسرے ملک کی معیشت کے خلاف نہیں ہیں، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ  زر مبادلہ کے  حوالے سے   ترکی  کے اقدام  کسی  دوسرےح ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

صدر   ترکی نے بتایا  ہے کہ "زر مبادلہ   کے بجائے ملکی کرنسی کو استعمال کرنے کا  ہمارا فیصلہ  ،  کسی دوسرے ملک کی  معیشت   کے خلاف   لیا گیا ایک  فیصلہ   ہر گز نہیں ہے۔ "

 جناب ایردوان نے  استنبول   کنونشن سنٹر  میں منعقدہ   ترکی   انوویشن ویک    سرگرمی سے  خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ " ہم نے ایک بار پھر اس چیز کا   مشاہدہ اور ادراک  کیا ہے کہ ترکی کے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے تک، ہمارا خطہ اور تہذیب بھی  اپنے  پاؤں پر کھڑی نہیں   ہو سکتی ۔  ہم پر عائد ذمہ داریاں اور بوجھ کافی  بھاری  ہے تا ہم      اس کے ساتھ ساتھ   با وقار   بھی ہے۔  جدت پسندی  کے امور کو جاری رکھنے والی ہماری فرمیں  ، ایکسپورٹ یونین کی طرح کے ادارے ،   تمام تر متعلقہ ادارے  اپنے اہداف   تک با شعور طریقے    سے پہنچنے  پر    مجبور ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ   محققین کی تعداد میں   اضافہ ہوا ہے، سن 2001 میں  ان کی  تعداد  76 ہزار تھی تو اب یہ تعداد    بڑھتے ہوئے   2 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز  کر چکی ہے۔  اس شعبے کے  لیے مختص کردہ بجٹ کی شرح میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جو کہ   ابھی تک ناکافی ہے ہم  اسے تین فیصد  تک بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

جناب ایردوان نے مزید بتایا کہ "2002 تا 2015   کے عرصے میں مقامی پیٹنٹ    کے حصول کی درخواستیں   37 ہزار  تک ہو گئی ہیں۔ گزشتہ  برس     پیداواری صنعت   اور سروسز    میں  جدید   طریقہ  کار کو  کافی حد تک اپنایا گیا  ہے۔

ہم   دنیا بھر  میں  شرح سود میں اضافے کے خلاف ہیں۔ کیونکہ ہم  سرمایہ کاری  اور روز گار کے مواقع میں اضافے  کے حق میں  ہیں۔ ہم   اس شعبے میں   دنیا بھر کے ساتھ  رقابت کرنا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں