ترک اور عراقی وزیر اعظم کا کشیدگی پیدا ہونے کے بعد پہلا رابطہ

وزارت عظمی کے  حلقوں سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق   یلدرم اور عبادی نے  دونوں ملکوں کے مابین  تعمیری اور ہمسایہ گیری تعلقات   کو فروغ  دینے کے معاملے پر مطابقت قائم کی ہے

627745
ترک اور عراقی وزیر اعظم کا کشیدگی  پیدا ہونے کے بعد پہلا رابطہ

باشیقہ کیمپ   کے حوالے سے تعلقات میں کشیدگی آنے کے بعد    عراقی انتظامیہ کے ساتھ پہلی  بار وزیر اعظم        کی سطح پر رابطہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے عراقی ہم منصب  حیدر العبادی سے  ٹیلی فون پر   بات چیت کی۔

وزارت عظمی کے  حلقوں سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق   یلدرم اور عبادی نے  دونوں ملکوں کے مابین  تعمیری اور ہمسایہ گیری تعلقات   کو فروغ  دینے کے معاملے پر مطابقت قائم کی ہے۔

انہی  حلقوں کے مطابق   دہشت گرد تنظیموں پی کے کے اور داعش    کے ترکی اور عراق کی سلامتی کے لیے مشترکہ خطرہ ہونے اور اس  کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لازم و ملزوم ہونے  کے معاملے میں بھی   اتفاق رائے قائم کیا ہے۔



متعللقہ خبریں