جیسا کرو گے ویسا بھرو گے ، ترکی

ترکی کے ہوائی اڈوں اور سرحدی چوکیوں پر جرمن ملازمین کیساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے گا جیسا سلوک ترک سفارتکاروں سے جرمنی  کے ائیر پورٹ پر کیا گیا تھا ۔

626728
جیسا کرو گے ویسا بھرو گے ، ترکی

 ترکی نے جرمن حکام کیطرف سے ترک سفارتکاروں کیساتھ بد سلوکی کا جواب بد سلوکی سے دیا ہے ۔

ترکی کے ہوائی اڈوں اور سرحدی چوکیوں پر جرمن ملازمین کیساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے گا جیسا سلوک ترک سفارتکاروں سے جرمنی  کے ائیر پورٹ پر کیا گیا تھا ۔

 ترکی کی قومی اسمبلی کی قائمقام اسپیکر عائشت باہچے کاپی لی کیساتھ جرمنی کے دورے سے واپسی پر ائیر پورٹ پر بد سلوکی کی گئی تھی  اس کے جواب میں  استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر پہنچنے  والے چار  جرمن سفارتکاروں کی تلاشی لی گئی اور پاسپورٹ کی چیکنگ کاروائی کے دوران انھیں دو گھنٹے انتظار کروایا گیا ۔اس کاروائی کی وجہ سے ان کی فلائیٹ مس ہو گئی ۔

 چند روز قبل جرمنی کا دورہ کرنے والی  ترکی کی قومی اسمبلی کی قائمقام اسپیکر عائشت باہچے کاپی  کا   ہیڈ بیگ  جس میں ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ تھا چوری ہو گیا ۔ ترک سفارتخانے نے انھیں ٹمپریری پاسپورٹ جاری کیا  لیکن جب وہ اپنے وفد کیساتھ ائیر پورٹ پر پہنچیں تو  پاسپورٹ کی موجودگی کے باوجود جرمن پولیس  نے انھیںائیر پورٹ کے  اندر  داخل ہونے کی اجازت نہ دی ۔

صدر رجب طیب ایردوان  نے عائشے باہچے کاپی لی کیساتھ بد سلوکی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے  کہا تھا کہ اپنے ملک میں دہشت گردوں کو پناہ دینے والے اور ان کی ہر طرح کی مدد کرنے والے جرمنی کی طرف سے ترکی کی قومی اسمبلی کی قائمقام اسپیکر عائشت باہچے کاپی لی کیساتھ بد سلوکی  اور غیر سفارتی  برتاؤ  کا سخت جواب دیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں