صدر ترکی کا مسعود برزانی سے اظہارِ تعزیت
بات چیت میں صدر ایردوان نے برزانی کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار ِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی
625120
صدر رجب طیب ایردوان نے عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود برزانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
اس بات چیت میں صدر ایردوان نے برزانی کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار ِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی برزانی کو روانہ کردہ پیغام میں اپنے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت ِ فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام تر اہل خانہ کو صبر و تحمل کی توفیق دے۔