وزیر اعظم بن علی یلدرم دورہ روس پر
ہم باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ میرے ماسکو میں مذاکرات کا مرکزی ایجنڈہ اسی معاملے پر مبنی ہو گا، بن علی یلدرم
وزیر اعظم بن علی یلدرم روس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
جناب یلدرم نے روس روانگی سے قبل انقرہ کے ہوائی اڈے پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "ترک۔ روس تعلقات معمول کی سطح کی جانب رواں دواں ہیں، یہ عمل قدرے تیزی سے وقوع پذیر ہو رہا ہے۔ ہم باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ میرے ماسکو میں مذاکرات کا مرکزی ایجنڈہ اسی معاملے پر مبنی ہو گا"۔
ترکی۔ روس تعلقات کو مزید آگے لیجانے میں دو اعلی سطحی ارادہ پانے جانے کا ذکر کرنے والے وزیر اعظم نے بتایا کہ مذاکرات میں بعض زرعی اجناس کی برآمدات میں جزوی پابندی کو ہٹائے جانے کے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ توانائی ، روس کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات میں اہم مقام رکھتا ہے۔ ٹرکش اسٹریم معاہدے کوقومی اسمبلی میں منظوری مل گئی ہے۔ اب ہم روسی پارلیمنٹ دوما کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ قدرتی گیس کے نرخوں میں گراوٹ ماضی سے چلا آنے والا ایک معاملہ ہے، جبکہ آک کویو منصوبے کو تاخیی کے بغیر پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا دیگر اہم معاملات میں شامل ہے۔
متعللقہ خبریں
نائب صدر جودت یلماز کا کی الجزائر کے توانائی اورمعدنیات محمد ارکاب سےملاقات
نائب صدر جودت یلماز نے الجزائر کے توانائی اورمعدنیات کےامور کے وزیر محمد ارکاب کا خیر مقدم کیا ہے