ترکی: آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع شان لی عرفا کی تحصیل ویران شہر میں پولیس کی طرف سے گرفتاری پیش کرنے کی وارننگ کے جواب میں فائرنگ کرنے والے 4 دہشت گردوں کو  ہلاک کر دیا گیا

623265
ترکی: آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے ضلع شان لی عرفا کی تحصیل ویران شہر میں پولیس کی طرف سے گرفتاری پیش کرنے کی وارننگ کے جواب میں فائرنگ کرنے والے 4 دہشت گردوں کو  ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ضلعی پولیس ڈائریکٹریٹ  کے انسداد دہشتگردی کے شعبے نے دیمیر جی محلّے  میں PKK کے دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں  مخبری کے جواب میں محلّے میں آپریشن کیا۔

پولیس کی طرف سے گرفتاری پیش کرنے کے مطالبے کے جواب میں جھڑپ شروع ہو گئی جس میں دہشت گردوں کو  مردہ حالت میں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مذکورہ 4 دہشت گرد  PKK کے پہاڑی  دہشت گردوں میں سے تھے۔

دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے تنجے لی کے علاقے  علی  بوعاز  میں فضائی تعاون سے کئے گئے آپریشن میں 14 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں PKK کے 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے دوران سکیورٹی فورسز نے صرف ماہِ نومبر کے دوران PKK کے 317 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔



متعللقہ خبریں