15 جولائی کا حملے کا اقدام جمہوریت کے راستے کو روکنے  کی کوشش تھا

جتنے چاہیں ٹینک، توپیں اور ایف ۔16 اکٹھے کر لیں، اس حقیقت کو  نہیں بدل سکیں گے کہ ملت کے سامنے   آپ کی کوئی طاقت اپنا لوہا نہیں منوا سکتی۔ صدر رجب طیب ایردوان

623352
15 جولائی کا حملے کا اقدام جمہوریت کے راستے کو روکنے  کی کوشش تھا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  اور وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ضلع کیسری میں سابقہ صدر عبداللہ گل کے نام پر قائم عبداللہ گل یونیورسٹی کے کیمپس میں تعمیر کئے گئے عجائب بھر اور لائبریری کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 15 جولائی کا حملے کا اقدام جمہوریت کے راستے کو روکنے  کی کوشش پر مبنی آخری اقدام تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر سے یہ قدم اٹھا کر ہمارے راستے کو روکنے والے ترک ملت کی مزاحمت کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ جتنے چاہیں ٹینک، توپیں اور ایف ۔16 اکٹھے کر لیں، اس حقیقت کو  نہیں بدل سکیں گے کہ ملت کے سامنے   آپ کی کوئی طاقت اپنا لوہا نہیں منوا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس ملت نے 16 گھنٹوں میں اس حملے کو اپنے حق میں تبدیل کر لیا۔ میں اس حملے میں جان سے محروم ہونے والے سب شہدا کے لئے رحمت باری تعالٰی کا  اور غازیوں کے شفا کا متمنی ہوں۔  



متعللقہ خبریں