ہمیں سود کے مسئلے کو حل کرنا ہو گا، صدر رجب طیب ایردوان

سود آمری    ذہنیت کے  اہم ترین استعماری حربوں میں سے ایک  ہے اور  یہ سرمایہ کارکو  سود  کے بوجھ   تلے لانے   کا مقصد  رکھتا ہے

622987
ہمیں سود کے مسئلے کو حل کرنا ہو گا، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان    کاکہنا ہے کہ سود کے مسئلے کو  حل  کیا جانا چاہیے۔

جناب ایردوان نے استنبول  میں ایک شاپنگ سنٹر کا   افتتاح    کرتے ہوئے کہا کہ"میں   سود کے  ایک استعماری  آلہ کار کی نظر سے دیکھتا ہوں،  یہ  آمری    ذہنیت کے  اہم ترین استعماری حربوں میں سے ایک  ہے اور  یہ سرمایہ کارکو  سود  کے بوجھ   تلے لانے   کا مقصد  رکھتا ہے۔  اسوقت ترکی میں سب سے زیادہ نفع کمانے والے   ریئل   سیکٹر  کے  سرمایہ کار نہیں    بلکہ      فنانس    سیکٹرز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اپنے آپ کو کیونکر ڈالر اور یورو   کے ماتحت  بنا رہے ہیں؟ قومی   کرنسی میں برکت   پائی جاتی ہے،   آپ کو  ترک لیرے سے نقصان نہیں ہو گا ، کسی کو اس ملک    میں   قنوطیت کا ماحول پیدا کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔"



متعللقہ خبریں