ا ذان دینے پر پابندی لگائی توسنگین نتائج برآمد ہونگے : صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی انتظامیہ کو ا ذان دینے پر پابندی   کے منفی نتائج   کے بارے میں متنبہ کیا ہے ۔

619936
ا ذان دینے پر پابندی لگائی توسنگین نتائج برآمد ہونگے : صدر رجب طیب ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی انتظامیہ کو آ ذان دینے پر پابندی   کے منفی نتائج   کے بارے میں متنبہ کیا ہے ۔

انھوں نے استنبول میں منعقدہ بین الاپارلیمانی القدس پلیٹ فارم سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسرائیل میں اذان پر پابندی لگانے کی بحث انتہائی خطرناک ہے  اس موضوع پر بحث کرنا عقل و منطق  کے منافی ہے ۔

انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ دین ،عقائد اور آزادی کی پامالی کرنے والے اس بحث و مباحثے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔ گزشتہ روز اسرائیل کے صدر کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران میں نے انھیں اس موضوع کی حساسیت سے آگاہ کیا تھا ۔ مجھے یقین ہے کہ اسرائیلی پارلیمینٹ اس بارے میں دانشمندانہ فیصلہ کرئے گی ۔ اس قسم کی کوششوں سے نہ صرف فلسطینیوں  بلکہ تمام مسلمانوں کو صدمہ پہنچے گا ۔ ملک میں نئے  بحران پیدا کرنے کے بجائےامن کے قیام کے لیے کوششیں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو 1967 کی سرحدوں کو بنیاد بناتے ہوئے  اور آزاد فلسطینی مملکت  کوجس کا  دارالحکومت مشرقی القدس ہے قائم کر نے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔ اقوام متحدہ کے 193 ممالک  کیطرف سے کئی سالوں سے قبضے کے خاتمے کے لیے باوقار جنگ کرنے والے فلسطین کو تسلیم کرنا انسانی فریضہ ہے  ۔

صدر ایردوان نے ایک ارب 700 مسلمانوں کی نمائندگی نہ کرنے کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر کڑی تنقید کی ۔



متعللقہ خبریں