ترکی خود مختار ملک ہے یورپ ہمارا سرپرست بننے کی کوشش ترک کرے:بکربوزداع

وزیرقانون  بکر بوزداع نے کہا کہ سیاسی  و اقتصادی معیار کے حوالے سے بعض کمزور یورپی ممالک تو اس یونین کا حصہ بن گئے مگر ترکی کی شمولیت کا جب سوال آئے تو مختلف بہانوں سے ہمارے اس مطالبے کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے

618729
ترکی خود مختار ملک ہے یورپ ہمارا سرپرست بننے کی کوشش ترک کرے:بکربوزداع

وزیرقانون  بکر بوزداع نے کہا ہے کہ  ترکی مخالف  بیانات دینے والی یورپی یونین نصیحتیں   اپنے پاس رکھے۔

 وزیر قانون نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر    یورپی پارلیمان کے ترکی سے مذاکراتی سلسلے کو روکنے سے متعلق  ایک پیغام میں کہا  کہ  یہ فیصلہ  ترکی مخالف عناصر کی حوصلہ افزائی  کرےگا   جنہوں نے  53 سال سے ترکی کے  ساتھ اس مذاکراتی عمل  کی ناکامی پر  ایک لفظ نہیں کیا ۔

 بکر بوزداع نے کہا کہ   سیاسی  و اقتصادی معیار کے حوالے  سے    بعض کمزور یورپی ممالک تو اس یونین کا حصہ بن گئے مگر  ترکی  کی شمولیت   کا جب سوال آئے  تو   مختلف بہانوں سے ہمارے اس مطالبے کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  ترکی مخالف  عناصر کی  یورپ اس وقت آماج گاہ بنا ہوا ہے     اور ہم  اس پر یہ واضح کر دینا چاہتےہیں کہ  ترکی ایک آزاد و خود مختار ملک ہے جو  اپنے فیصلے  خود کرنے کا حق رکھتا ہے لہذا  یورپ  اپنی نصیحتیں اپنے پاس رکھے۔



متعللقہ خبریں