پاکستان کےوفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف کی ترکی کے محکمہ مذہبی امورمہمت گیورمیز سے ملاقات

ان دونوں   رہنماؤں  کے درمیان ہونے والی ملاقات میں  دونوں ممالک  کے مذہبی امور سے متعلق اداروں میں قریبی تعاون  کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ اس موقع پر  سردار محمد  یوسف نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک ہی مذہب کے پیروکار ہیں

618810
پاکستان  کےوفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف کی ترکی کے محکمہ مذہبی امورمہمت گیورمیز سے ملاقات

پاکستان کے  وفاقی وزیر   مذہبی امور اور بین المذاہب   ہم آہنگی  سردار  محمد  یوسف کی   انقرہ  میں  ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر  مہمت گیورمیز  سے ملاقات کی۔

    ان دونوں   رہنماؤں  کے درمیان ہونے والی ملاقات میں  دونوں   ممالک  کے مذہبی امور سے متعلق اداروں میں قریبی تعاون  کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ اس موقع پر  سردار محمد  یوسف نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک ہی مذہب کے پیروکار ہیں اور دونوں  ممالک کے عوام کے درمیان تاریخ ہی سے گہرے تعلقات چلے آرہے ہیں۔  انہو  ں نے اس موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے مذہبی امور کی بہتری  کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں   آگاہی فراہم کی انہوں    نے پاکستان میں مختلف فرقوں اور مسالک  کے درمیان ہم آہنگی   پیدا کرنے کے لیے  علماء اور مشایخ پر مبنی ایک کونسل کے قیام ، مذہبی تعلیم میں  اصلاحات،  حج اور عمرے    کی ادائیگی  میں بہتری پیدا کرنے کے اٹھائے  جانے والے اقدامات  سے بھی آگاہ کیا۔  انہوں نے اس موقع پر لاہور میں بارہ  ربیع  الاول   کو منعقد ہونے والی  بین الاقوامی سیرت کانفرنس  اور اس بین الاقوامی سیرت کانفرنس کے بارے میں معلومات فراہم کیں  اور  ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر   مہمت گیورمیز کوبین الاقوامی  سیرت کانفرنس  میں شرکت کے لیے  دعوت نامہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ترکی کے  محکمہ مذہبی امور کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مہمت گیورمیز نے  پاکستان کے   وزیر مذہبی امور   کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے ترکی اور پاکستان کے درمیان  قدیم دور ہی سے چلے  آنے والے قریبی تعلقات  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ایک دوسرے  کی حمایت کرنے کی روایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور ائندہ بھی اس روایت پر  عمل درآمد جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے   بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں انہیں مدعو کرنے پر   وزیر موصوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے   بین الاقوامی  سیرت کانفرنس میں شرکت کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور   پاکستانی اور بین الاقوامی علماء  کے خطابات  کو دل کی گہرائیوں  سے سننے کے لیے ایک اعلیٰ اعزاز ہونے سے  بھی آگاہ  کیا۔ پروفیسر   ڈاکٹر مہمت گیورمیز نے ترکی کی جانب سے غیر ممالک میں  مسلمانوں کی فراہم کی جانے والی مذہبی امور کی خدمات سے آگاہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے  دونوں ممالک میں مذہبی امور  میں علما   ء کی خدمات  اور دونوں ممالک کے طلبا کے تبادلے  پر بھی روشنی ڈالی  اور کہا کہ اس تبادلے سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع میسر آئے گا۔اس موقع پر  سفیر پاکستان سہیل محمود  نے ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے زیر اہتمام  منعقد ہونے والی  کانفرنس میں  پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ اس کانفرنس میں ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ 

 



متعللقہ خبریں