ترکی کے ضلع ادانا میں دھماکہ ،دو افراد ہلاک 21 زخمی

ترکی کے ضلع ادانا  میں آج صبح ادانا گورنر ہاؤس کے قریب گاڑیوں کے پارک میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں ۔

616633
ترکی کے ضلع ادانا میں دھماکہ ،دو افراد ہلاک 21 زخمی

 ترکی کے ضلع ادانا  میں آج صبح ادانا گورنر ہاؤس کے قریب گاڑیوں کے پارک میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں ۔

ادانا گورنر ہاؤس کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ آٹو پارک میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور21 زخمی ہو گئے ہیں ۔دھماکے کے  فوراً بعد ایمبولینسیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا  جنھوں نے گاڑیوں  میں لگی ہوئی آگ کو بجھایا  ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے سلامتی کی غرض سے  گورنر ہاؤس جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا  ہے ۔

یورپی یونین کے وزیر اور چیف نیگوشیٹر عمر چیلیک نے  ٹوئیٹر سے یہ اعلان کیا ہے کہ یہ   ایک دہشت گرد حملہ ہے  اور ترکی دہشت گردی کے خاتمے تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گا ۔



متعللقہ خبریں