فرات ڈھال آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید

آپریشن کے دائرہ کار میں داعش کے 83 اور PYD/PKK کے 5 اہداف کو نشانہ بنایا گیا  اور ایک دن کے اندر ہونے والی جھڑپوں میں 9 شامی مخالفین زخمی ہوئے ہیں

614209
فرات ڈھال آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید

شام کے شمال کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لئے ترک مسلح افواج کی زیر قیادت 24 اگست کو شروع ہونے والے  فرات ڈھال آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

آپریشن کے دائرہ کار میں داعش کے 83 اور PYD/PKK کے 5 اہداف کو نشانہ بنایا گیا  اور ایک دن کے اندر ہونے والی جھڑپوں میں 9 شامی مخالفین زخمی ہوئے ہیں۔

ترک مسلح افواج کے تعاون سے آزاد شامی فورسز کے جاری کردہ آپریشن  کے 88 روز شام کے وقت الباب کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش نے ترک یونٹوں کی موجودگی کے علاقے پر بم حملہ کیا ۔

حملے میں 3 فوجی زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک تھی۔

زخمیوں کو ضلع کیلیس کی تحصیل ایل بے لی  لایا گیا۔

بعد ازاں غازی آنتپ  منتقل کئے  جانے والے فوجیوں میں سے ایک تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود  شہید ہو گیا ہے۔

واضح رہے کی فرات ڈھال آپریشن  میں آغاز سے لے کر اب تک ایک ہزار 780 مربع کلو میٹر علاقے کو کنٹرول میں لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں