گولن کی تاحال امریکہ میں اقامت ہماری بے چینی میں باعث اضافہ ہے: ایردوان

امریکی چینل سی بی ایس   کے پروگرام 60 منٹ  میں انٹرویو دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ بعض امریکی سیاست دانوں  کا رویہ ان کےلیے مایوس کن رہا ہے   مگر امید ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ  ہماری توقعات پر بھی پورا اتریں گے

613797
گولن کی تاحال امریکہ میں اقامت ہماری بے چینی میں باعث اضافہ ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان   نے  کہا ہے کہ گولن کی  تاحال امریکہ میں موجودگی عوام   میں   تذبذب کا باعث بنی ہے ۔

امریکی چینل سی بی ایس   کے پروگرام 60 منٹ      میں انٹرویو دیتے ہوئے صدر ایردوان نے     کہا کہ   بعض امریکی سیاست دانوں  کا رویہ ان کےلیے مایوس کن رہا ہے   مگر امید ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ  ہماری توقعات پر بھی پورا اتریں گے۔

 جناب ایردوان نے فتح اللہ گولن   کےخلاف کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی  کے بغیر تاحال امریکہ میں مقیم رہنے  پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ  اس عمل سے ترک عوام میں بے چینی بڑھی ہے ۔ جہاں تک شام کی صورت حال کا سوال ہے تو اوباما انتظامیہ کے بعض اقدامات ہمارے لیے باعث تشویش  ثابت ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں  ہماری  جنوبی سرحدوں پر صورتحال خطرناک حد تک بگڑ چکی تھی ۔

 صدر نے کہا کہ ہم نے صدر اوباما اور ان کے نائب بائیڈن کو شام سے متعلق  تمام معلومات فراہم کیں  مگر  ان  پر کسی نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔

 



متعللقہ خبریں