پاکستانی اور ترک افواج تعاون بڑھانے پر متفق: جنرل راحیل شریف

ملاقات میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جغرافیائی سیاسی صورتحال اورسکیورٹی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی افواج میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

613212
پاکستانی اور ترک افواج تعاون بڑھانے پر متفق: جنرل راحیل شریف

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ترکی کے ترک چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جغرافیائی سیاسی صورتحال اور سکیورٹی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی افواج میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترک چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔ جنرل راحیل نے رجب طیب ایردوان کے خطاب کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ ہمارے طویل برادرانہ تعلقات ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہوئے۔

 آرمی چیف نے کہا کہ ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب دل کی گہرائی سے کیا۔ ترک صدر کے خطاب سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید استحکام ملے گا، کشمیر کے معاملہ پر ترکی کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں۔



متعللقہ خبریں