ترک افواج کی کاروائی: 9 دہشت گرد جہنم رسید ۔متعدد ٹھکانے تباہ

ترک مسلح افواج نے  شمالی عراق میں  جاری آپریشن کے دوران  پی کےکے کے نو دہشت گردوں کو جہنم رسید کر دیا اور متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے

609595
ترک افواج کی کاروائی: 9 دہشت گرد جہنم رسید ۔متعدد ٹھکانے تباہ

 ترک مسلح افواج نے  شمالی عراق میں  جاری آپریشن کے دوران  پی کےکے کے نو دہشت گردوں کو جہنم رسید کر دیا ۔

 کوہ نروا سیتو پر موجودگی کی اطلاع ملنے پر  ترک فضائیہ نے  حملہ کر دیا  جس کے دوران  پی کےکے کے دو ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

 معلوم ہوا ہے کہ ماردین  کے  دیریک نامی قصبے  میں  نائب کمشنر  محمد  فاتح صافی ترک      کے قتل  میں ملوث  پی کےکے کے دو دہشت گردوں      کو بھی اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔

 ترک فوج نے ڈرون طیارے کی مدد سے بھی  علاقے میں آپریشن کے دوران  6 دہشتگردوں کو ہلاک کر ڈالا۔

اس اثنا میں  وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا  ہے کہ مشرقی اور جنوب مشرقی   ترکی میں دہشت  گردی سے متاثرہ علاقوں  میں  پی کےکے کی طرف سے  تباہ شدہ مکانات کی جگہ حکومت 36 ہزار  نئے مکانات تعمیر  کرتےہوئے ایک سال کے اندر مستحق افراد میں   تقسیم کرے گی ۔



متعللقہ خبریں