قبرص مذاکرات اختتام پذیر نیا دور 20 نومبر سے شروع ہو گا

شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ  کے صدر مصطفی ٰ آکنجی  اور  قبرصی یونانی  لیڈر  نکوس اناستاسدیاس    نے کل صبح یکجا ہوتے ہوئے سر زمین کے حوالے سے   کسوٹیوں پر   اپنے مذاکرات کو  حتمی شکل دی

609313
قبرص مذاکرات اختتام پذیر نیا دور 20 نومبر سے شروع ہو گا

مسئلہ قبرص  کا حل تلاش کرنے کے لیے    اقوام متحدہ کی زیر ِ نگرانی سویٹزلینڈ  کے  ٹاؤن مونٹ پیلرین   میں جاری سلسلہ مذاکرات اب کے بعد 20 نومبر سے جنیوا   میں  جاری رہے گا۔

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے  مطابق  شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ  کے صدر مصطفی ٰ آکنجی  اور  قبرصی یونانی  لیڈر  نکوس اناستاسدیاس    نے کل صبح یکجا ہوتے ہوئے سر زمین کے حوالے سے   کسوٹیوں پر   اپنے مذاکرات کو  حتمی شکل دی۔

طرفین  نے   پنج رکنی      اجلاس کی تاریخ  کا تعین  کے  ساتھ ساتھ  نقشے  کے معاملے پر  بھی غور کیا۔

اقوام متحدہ کے مشیر خاص برائِے قبرص  کی نگرانی میں  دو گھنٹے تک  جاری رہنے  والی اس ملاقات کے بعد قبرصی یونانی  لیڈر   کا کہنا تھا کہ ترک فریق کی تجاویز پر غور کرنے کے لیے انہیں  وقت درکار ہو گا۔

انہوں نے جزیرے کو لوٹتے ہوئے   حکام سے صلاح مشورہ کرنے   کی خواہش کا بھی اظہار کیا، ترک وفد کی جانب سے   اس   خواہش کو قبول کرتے ہوئے  20 نومبر کو  دوبارہ جنیوا میں  یکجا ہونے کا   فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سویٹزر لینڈ میں   قبرص مذاکرات    7 نومبر کو اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی شراکت سے  شروع ہوئے  تھے۔



متعللقہ خبریں