جرمن فوجیوں کی ترکی میں مدت فرائض بڑھا دی گئی

جرمن پارلیمان میں اس بارے میں پیش کردہ قرارداد قبول کر لی گئی جس کے مطابق  جرمن فوجی  31 دسمبر سن 2017 تک   متعلقہ فوجی اڈے پر  تعینات رہیں گے

608603
جرمن فوجیوں کی ترکی میں مدت فرائض بڑھا دی گئی

جرمنی  نے  ترک ضلع ادانہ میں واقع اپنے فوجی اڈے پر متعین فوجیوں کی مدت فرائض میں اضافے کا  فیصلہ کیا ہے۔

 جرمن پارلیمان میں اس بارے میں     پیش کردہ قرارداد قبول کر لی گئی جس کے مطابق  جرمن فوجی  31 دسمبر سن 2017 تک   متعلقہ فوجی اڈے پر  تعینات رہیں گے۔

 ادانہ کے  فوجی اڈے پر  اس وقت 250 جرمن فوجی، 6 عدد ٹورنیڈو  فوجی طیارے   اور ایک ایندھن بردار  طیارہ موجود ہے ۔

 علاوہ ازیں  جرمن پارلیمان نے    نیٹو کی درخواست پر   جرمنی سے طلب کردہ اواکس طیاروں   کو بھی ادانہ  روانہ کرنے  کا فیصلہ کرلیا ہے۔



متعللقہ خبریں