چناق قلعے میں ایک کارگو بحری جہاز کے ذریعےغیر ممالک جانے کے خواہاں 370 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

بحری جہاز کے کپتان کیجانب سے بحری جہاز کو نہ روکے جانے کی وجہ سے کوسٹ گارڈ نے    کارگو جہاز  کو ساحل کے قریب روک لیا اور کوسٹ گارڈ کے عملے نے بحری جہاز پر چڑھنے کے بعد   جہاز کی تلاشی لی

608040
چناق قلعے میں ایک کارگو بحری جہاز کے ذریعےغیر ممالک جانے کے خواہاں 370 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ترکی کی کوسٹ گارڈ نے  چناق قلعے  میں  ایک کارگو بحری  جہاز کے ذریعے  غیر ممالک جانے والے   370 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

بحیرہ مرمرہ  سے ہوتے ہوئے چناق قلعے جانے  والے کارگو  بحری جہاز  کو  ایجے آباد کے قریب   کوسٹ گارڈ نے روک لیا ۔

بحری جہاز کے کپتان کیجانب سے بحری جہاز کو نہ روکے جانے کی وجہ سے کوسٹ گارڈ نے    کارگو جہاز  کو ساحل کے قریب روک لیا اور کوسٹ گارڈ کے عملے نے بحری جہاز پر چڑھنے کے بعد   جہاز کی تلاشی لی ۔

تلاشی کے دوران  مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے  370 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں ایک کشتی کے ذریعے   ساحل تک پہنچایا گیا۔

ان غیر قانونی  افراد سے  پوچھ گچھ کے بعد انہیں اپنے اپنے ملک واپس بھیجنے کے لیے پولیس  کے  حوالے کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں