رقہ آپریشن میں ہم ترکی کے ساتھ ہونگے: جنرل ڈنفورڈ

امریکی مسلح افواج کے سربراہ  جنرل جوزف ڈنفورڈ نے  کہا ہے کہ امریکہ اور ترکی   داعش کے خلاف عالمی اتحاد   کے تحت رقہ  کی آزادی  ،اس کے کنٹرول اور  انتظام سنبھالنے  سے متعلق منصوبے  پر  تعاون کریں گے۔

605805

 اس حوالے سے امریکی  وزارت دفاع پینٹاگون  کی ویب سائٹ   پر بتایا گیا ہےکہ  رقہ  کی صورت حال  پر رابطوں میں اضافے   کےلیے  ایک اعلی امریکی فوجی افسر    انقرہ میں متعین امریکی سفارت خانے میں   فرائض سنبھالے گا۔

 پینٹاگون نے بھی  اس بات کی خواہش ظاہر کی ہے کہ ہم  آپریشن کے بارے میں ترکی      کے ساتھ شفاف معاملہ چاہتے ہیں۔

 امریکی جنرل     نے گزشتہ اتوار کو  اپنے ترک ہم منصب  سے انقرہ میں ملاقات کے دوران رقہ   کو داعش سے  آزاد کروانے پر مبنی آپریشن کے بارے میں  تفصیلی تبادلہ خیال کیا  تھا ۔

متعللقہ خبریں