بیرونی ممالک کی حمایت سے دہشت گرد تنظیموں نے اپنی جڑوں کو مضبوط بنایاہے ، صدرایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شاخوں  پی وائے ڈی اور وائے پی جی کی حمایت کرنے والے ممالک  پر کڑی تنقید کی ہے ۔

605847

 انھوں نے بیش تیپے کانگریس سینٹر میں الیکٹرک پاور اسٹیشنوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی دہشت گرد تنظیم کی حمایت سے کسی دوسری دہشت گرد تنظیم کیخلاف  جدوجہد کرنا غلط پالیسی ہے ۔انھوں نے عالم مغرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی وائے ڈی ایک دہشت گرد تنظیم ہے ۔ ترکی ان تنظیموں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن بیرونی ممالک کی حمایت سے ان  تنظیموں نے اپنی جڑوں کو مضبوط بنایاہے ۔

صدر ایردوان نے کہا کہ پی کے کے صرف  ساڑھے تین ہزار دہشت گردوں سے عبارت نہیں ہے۔ اسی طرح داعش، فیتو اور ڈی ایچ کے پی ۔ سی  کے دہشت گردوں کی تعداد بھی اتنی نہیں ہے جتنی نظر آتی ہے ۔ان تنظیموں  کے پس پشت مختلف طاقتیں  اور منصوبے موجود ہیں ۔  صدر ایردوان نے دہشت گرد تنظیم فیتو  کے  بارے میں مغربی ممالک کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  مغربی ممالک جتنے دہشت گردوں کو اپنے ممالک میں پناہ دے سکتے ہیں  دیں لیکن ایک دن آئے گا   یہ دہشت گرد انھیں  بھی  اپنا نشانہ بنائیں گے ۔

متعللقہ خبریں