ناکام بغاوت کے بعد  یونان فرار ہونے والے 8 فوجیوں کی حراست کی مدت میں توسیع

پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت میں حصہ لینے کے بعد  یونان فرار ہونے والے 8 فوجیوں کی حراست کی مدت کو بڑھا دیا گیا ہے ۔

603462
ناکام بغاوت کے بعد  یونان فرار ہونے والے 8 فوجیوں کی حراست کی مدت  میں توسیع

 

 پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت میں حصہ لینے کے بعد  یونان فرار ہونے والے 8 فوجیوں کی حراست کی مدت کو بڑھا دیا گیا ہے ۔

ایتھنز ۔مقدونیہ خبر ایجنسی کی اطلاع کیمطابق  یونان پناہ لینے والے انقلابیوں کو عدالت میں پیش کرنے اور ترکی کے حوالے کرنے سے متعلق عدالتی کاروائی کا آغاز ہو گیا ہے ۔ آٹارنی نے  باغیوں کو عدالت میں پیش کرنے تک انھیں حراست میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ترکی سے ان کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

دہشت گرد تنظیم فیتو کی ناکام بغاوت کے بعد سکورسکائی ہیلی کاپٹر کیساتھ یونان کے دیدے عاچ ہوائی اڈے پر اترنےوالے باغیوں نے یونان سے پناہ دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ 8 باغیوں میں سے سات کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا  تھا ۔



متعللقہ خبریں