جنرل حلوصی آقار  کی ماسکو میں روسی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ویلری گراسی موف سے ملاقات

جنرل آقار  نے روس  کی مسلح افواج کے سربراہ  جنرل  ویلری  گراسی موف سے ملاقات  میں شام کی تازہ ترین صورتِ حال پر بات چیت کی ہے

602355
جنرل حلوصی آقار  کی  ماسکو میں روسی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ویلری گراسی موف سے ملاقات

ترکی کی مسلح افواج  کے سربراہ  جنرل حلوصی آقار  کے  کل  اچانک دورہ روس  کی تفصیلات سامنے آنا شروع  ہو گئی ہیں۔

جنرل آقار  نے روس  کی مسلح افواج کے سربراہ  جنرل  ویلری  گراسی موف سے ملاقات  میں شام کی تازہ ترین صورتِ حال پر بات چیت کی ہے۔

 ترکی کی مسلح افواج   اور روس کی مسلح افواج   کے سربراہان نے   شام میں جاری جھڑپوں  کو ختم کرنے   اور حلب  میں  صورتِ حال کو نارمل سطح پر لانے   اور دہشت گرد تنظیم داعش  کو علاقے میں   حاصل خطرناک حیثیت  کو ختم کرنے  اور علاقے میں امن کے قیام  کو جلد از جلد ممکن بنانے  کے لیے دونوں ممالک  کے درمیان تعاون کو فروغ دینے   جیسے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

اس بارے میں  جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات بڑے تعمیر ماحول میں ہوئے ہیں ۔

مذاکرات میں ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار کے ہمراہ ترکی کی خفیہ سروس کے سربراہ  حقان فدان بھی موجود تھے۔



متعللقہ خبریں