ماردین میں دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے 3 پولیس اہلکار زخمی

آق پارٹی  کے علاقائی دفتر  کے    سامنے   ڈیوٹی پر مامور  پولیس  اہلکاروں  پر کل شام  ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  رات  نو بج کر 50 منٹ پر  دہشت گردوں کی جانب سے  ہینڈ گرنیڈ وں سے حملہ کیا گیا  اور اس کے بعد بھاری اسلحے سے فائرنگ کی گئی

600117
ماردین میں دہشت گردوں کے حملوں  کے نتیجے 3 پولیس اہلکار زخمی

ضلع ماردین کی تحصیل  قزل تپے  میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی  کے علاقائی  دفتر کے سامنے   ڈیوٹی پر مامور  تین  پولیس اہلکار دہشت گردوں  کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے ہیں۔

آق پارٹی  کے علاقائی دفتر  کے    سامنے   ڈیوٹی پر مامور  پولیس  اہلکاروں  پر کل شام  ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  رات  نو بج کر 50 منٹ پر  دہشت گردوں کی جانب سے  ہینڈ گرنیڈ وں سے حملہ کیا گیا  اور اس کے بعد بھاری اسلحے سے فائرنگ کی گئی۔

سکورٹی  فورسز کی جانب سے  کی جانے والی جوابی کاروائی  کے نتیجے میں  جھڑپیں شروع ہو گئیں  اور  تھوڑی دیر بعد ہی   دہشت گرد علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے  تاہم اس دوران تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

 دہشت گردوں  کو  گرفتار کرنے کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر  فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا  حطائے  میں  دہشت گردوں کی جانب سے  کئی ایک  مشینوں کو  آگ لگادی گئی۔

علاقے میں  دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر  فوجی کاروائی کا سلسلہ   جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں