فرات ڈھال آپریشن کے69 ویں روز جھڑپوں میں 6 مخالفین شہید اور 18 زخمی

فرات ڈھال اپریشن کے دائرہ کار میں  دہشت  گرد  تنظیم  داعش  کے  99 اہداف  کو نشانہ بنایا  گیا ہےجبکہ دشہت گرد تنظیم پی کے کے کی  ایکسٹنشین پی وائی ڈی  کو چار اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے

600158
فرات ڈھال آپریشن کے69 ویں روز جھڑپوں میں 6 مخالفین شہید  اور 18 زخمی

ترک مسلح   افواج  کی طرف سے  شمالی شام کے  علاقے  کو  دہشت گرد وں سے پاک  کرنے  کے لیے  24 اگست کو  شروع  کردہ  فرات ڈھال آپریشن کے69 ویں روز   ہونے والی جھڑپوں میں  6 مخالفین شہید  اور اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

فرات ڈھال اپریشن کے دائرہ کار میں  دہشت  گرد  تنظیم  داعش  کے  99 اہداف  کو نشانہ بنایا  گیا ہےجبکہ دشہت گرد تنظیم پی کے کے کی  ایکسٹنشین پی وائی ڈی  کو چار اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔

ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ    اعلامیے کے مطابق مخالفین نے    تاشلی ہیوک،   تل ال  ہیوو ک پر قبضہ کرلیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کاروائی کے پہلے دن سے ابتک 1800 اہداف پر 8 ہزار سے زائد بار بمباری کی گئی ہے۔

دریں اثناء اتحادی قوتوں کی جانب سے آکتارین ،   گیوزیل  مزرا اور ترکمان بارہ علاقوں میں تعین کردہ   داعش  کے عناصر  کے خلاف  فضائی  کاروائی  کی گئی ، جس  دوران 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب  قبضے میں لیے جانے والے  علاقوں  میں 28  بارودی سرنگوں اور 4 دستی ساخت کے دھماکہ خیز  مواد کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

مخالفین کی اطلاع کے مطابق  فرات ڈھال کے آپریشن سے اب تک  350 کلو میٹر    علاقے پر  کنٹرول قائم کرلیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں