ترکی، غیر ملکیوں کو اقامت نامہ دینے کی آسانیاں

ترکی میں آکر رہائش پذیر ہونے    کے  خواہاں   افراد  کو   خصوصی کارڈ   کا اجراء حکومت  کی ایک اہم کامیابی ہے، وزیر داخلہ

599022
ترکی، غیر ملکیوں کو اقامت نامہ دینے کی آسانیاں

وزارت ِ  داخلہ  اور اعلی  ٰ تعلیمی  ادارے  کے درمیان  ترکی  میں  زیرِ تعلیم    غیر ملکی  طلباء ، اکیڈمیشنز اور  ان کے  اہل خانہ  کے   اقامت اجازت نامے   سے متعلقہ  امور کو یونیورسٹیوں کی جانب سے سر انجام دیے   پر مبنی      پروٹوکول  پر دستخط  کیے  ہیں۔

وزیر داخلہ  سلیمان سوئلو نے دستخط  تقریب   میں    ترکی   کے دنیا بھر کے ساتھ یکسانیت  قائم کرنے کے عمل کو جاری رکھنے    کی   وضاحت کرتے  ہوئے کہا کہ ہم نے ترکی  کی بصیرت اور نقطہ نظر   کے عین  مطابق   ایک  معاہدہ قائم کیا  ہے۔

خاصکر ترکی  کے ساتھ   یکسانیت قائم کرنے کے خواہاں انسانوں   کو ان کے حالات کے دائرہ کار میں   شہریت  کے حقوق  سے متعلق   امور   پر بھی کام کرنے     کا ذکر    کرنے والے سوئلو نے  بتایا کہ   بیرونِ ملک سے خاصکر ترکی میں آکر رہائش پذیر ہونے    کے  خواہاں   افراد  کو   خصوصی کارڈ   کا اجراء حکومت  کی ایک اہم کامیابی ہے۔

انہوں نے    اس   بات پر بھی زور دیا ہے  کہ  برآمد کنندگان کو  گرین  پاسپورٹ   کا اجراء اسی سلسلے  کی ایک کڑی ہے۔

علاوہ ازیں  ڈاکٹریٹ  کے بعد  تحقیق دانوں کو اقامت کی اجازت   کی درخواست بھی اعلی تعلیمی ادارے میں جمع کرائی جا سکے گی۔  ادارے کی سفارش  پر    گورنر کا دفتر ضروری کاغذی کاروائی کرے گا۔



متعللقہ خبریں