اوباما۔ایردوان ٹیلیفون بات چیت،علاقائی مسائل پرغور

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی ہم  منصب براک اوباما سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں داعش اور پی کےکے کے خلاف جنگ کا موضوع زیر بحث لایا گیا

597857
اوباما۔ایردوان ٹیلیفون بات چیت،علاقائی مسائل پرغور

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی ہم  منصب براک اوباما سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔

 ایوان صدر کے مطابق ، اس بات چیت میں  داعش کے خلاف جنگ    کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ  امریکی صدر نے بات چیت میں کہا کہ حر شامی فوج   کے تعاون سے  ترکی  نے  داعش کے خلاف جو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔

صدر ایردوان نے بھی اس موقع پر  کہا کہ  داعش اور پی کےکے  کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا جبکہ موصل آپریشن    کو بھی انتہائی محتاط طریقے سے  سر انجام  دینے کی ضرورت ہے ۔

 دونوں سربراہوں نے   اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ شمالی عراق میں  پی کےکے    کو   پھیلنے سے روکا جائے۔

 



متعللقہ خبریں