قازان " قہرمان قازان" ہو گیا، 15 جولائی کو سرکاری تعطیل ہو گی

انقرہ کی تحصیل قازان کا نام "قاہرمان قازان" میں تبدیل کرنے اور 15 جولائی  کو "یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد " کے عنوان کے ساتھ سرکاری تعطیل کا اعلان کرنے سے متعلق قانونی تجویز ترکی کی قومی اسمبلی میں اتفاق رائے کے ساتھ منظور کر لی گئی

597350
قازان " قہرمان قازان" ہو گیا، 15 جولائی کو سرکاری تعطیل ہو گی

انقرہ کی تحصیل قازان کا نام "قاہرمان قازان" میں تبدیل کرنے اور 15 جولائی  کو "یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد " کے عنوان کے ساتھ سرکاری تعطیل کا اعلان کرنے سے متعلق قانونی تجویز ترکی کی قومی اسمبلی میں اتفاق رائے کے ساتھ منظور کر لی گئی ہے۔

فیتو کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کو روکنے کے لئے تاریخی مزاحمت کا مظاہرہ کرنے والی تحصیل قازان کو "قاہرمان" کا عنوان دے دیا گیا ہے۔

حملے کے اقدام کے خلاف پہلی سول مزاحمت قازان سے شروع ہوئی۔

حملے کو رفع کرنے کے لئے قازان کے شہری F-16  طیاروں کے سامنے لیٹ گئے،  نہتے ہونے کے باوجود ٹینکوں کو روکنے کی کوشش کی اور 9 شہری شہید ہوئے۔

قازان کے شہریوں نے اس رات حملہ آوروں کے گڑھ یعنی آقن جی بیرک  پر 8 ہزار افراد کے ساتھ حملہ کیا۔

قازان کو "قاہرمان" کا عنوان دینے کی تجویز کے قانونی شکل اختیار کرنے  پر، اسمبلی ممبران، ہال کے آڈیئنس کے طور پر موجود قازان کے بلدیہ چئیر مین لقمان ارترک اور ان کے ہمراہ وفد نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔

قانون کے مطابق انقرہ کی تحصیل قازان کا نام تبدیل ہو کر "قاہرمان قازان" یعنی دلیر قازان ہو جائے گا اور  15 جولائی کو "یومِ جمہوریت و ملّی ارادے " کے عنوان سے سرکاری تعطیل کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں