فرات ڈھال آپریشن جاری رہے گا اور الباب تک پہنچنے تک جاری رہے گا

انتظامی فورسز کے حملے آزاد شامی فورسز کے آپریشن کو روک نہیں سکتے۔ فرات ڈھال آپریشن جاری رہے گا اور الباب تک پہنچنے تک جاری رہے گا۔ مولود چاوش اولو

597471
فرات ڈھال آپریشن جاری رہے گا اور الباب تک پہنچنے تک جاری رہے گا

ترکی کے وزیر  خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ آزاد شامی فورسز کا 24 اگست کو ترک مسلح افواج کی زیر قیادت شروع کئےگئے فرات ڈھال آپریشن  کو روکا نہیں جائے گا۔

مولود چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں سوڈان کے وزیر خارجہ ابراہیم احمد عبدالعزیز گانڈر کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں شامی انتظامیہ کے ہیلی کاپٹروں کے آزاد شامی فورسز پر بیرل بموں سے حملے کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ "شامی انتظامیہ داعش کے خلاف جدوجہد کرنے والی فورسز پر حملے کر رہی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "انتظامیہ اور اس کے ایجنڈے پر کیا ہے اسے ہم کھلی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔ لیکن انتظامی فورسز کے حملے آزاد شامی فورسز کے آپریشن کو روک نہیں سکتے۔ فرات ڈھال آپریشن جاری رہے گا اور الباب تک پہنچنے تک جاری رہے گا"۔



متعللقہ خبریں