ہماری اوّلین  ترجیح داعش کا صفایا ہے۔ ابراہیم قالن

داعش کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ہم پُر عزم ہیں۔ یہ کام خواہ شام میں ہو خواہ عراق میں خواہ کسی اور جغرافیہ میں ہو ترکی بین الاقوامی کولیشن کے ساتھ مل کر کاروائی کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ قالن

595368
ہماری اوّلین  ترجیح داعش کا صفایا ہے۔ ابراہیم قالن

ترکی کے صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے موصل میں آپریشن کی سربراہی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام اتنا آسان نہیں ہو گا اور جیسے جیسے اس کام کے اندر داخل ہوا جائے گا جھڑپوں میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

ابراہیم قالن نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت  کے دوران ایجنڈے سے متعلق اہم بیانات دئیے۔

انہوں نے کہا کہ" فضائی آپریشن سے متعلق تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ یہاں ہماری اوّلین  ترجیح داعش کا صفایا ہے۔ ان  متوقع آپریشنوں کو عراق کے ڈنامکس کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہونا چاہیے"۔

قالن نے کہا کہ ترکی ، شام اور عراق میں داعش کے خلاف جدوجہد  کے موضوع پر کولیشن کے ساتھ مل کر کاروائی کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ہم پُر عزم ہیں۔ یہ کام خواہ شام میں ہو خواہ عراق میں خواہ کسی اور جغرافیہ میں ہو ترکی بین الاقوامی کولیشن کے ساتھ مل کر کاروائی کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ کیونکہ دہشت گرد تنظیم داعش کو کسی شکل میں ختم کرنے اور اپنے ایجنڈے سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

صدارتی  ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ  ہم کولیشن کے ایک حصے کے طور پر موصل آپریشن  کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں