ترک اور روسی صدر کی ٹیلی فون پر بات چیت
ایوانِ صد ر سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس بات چیت میں پوتن نے "شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف حاصل کردہ کامیابیوں پر " ترکی کو مبارکباد پیش کی
صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولادیمر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں سربراہان نے شام اور عراق کی تازہ صورتحال اور اس دائرہ کار میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایوانِ صد ر سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس بات چیت میں پوتن نے "شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف حاصل کردہ کامیابیوں پر " ترکی کو مبارکباد پیش کی۔
دونوں سربراہان نے حلب میں جھڑپوں کا سد باب کرنے اور شہر کو انسانی امدادی سامان کی ترسیل کو ممکن بنائے جانے کے معاملات پر بھی غور کیا۔
علاوہ ازیں انہوں نے ترکی اور رتوس کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور توانائی سمیت کئی ایک شعبہ جات میں باہمی تعاون کو فروغ د ینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
ترک صدر نے استنبول میں 9 تا 13 اکتوبر منعقدہ عالمی توانائی کنونشن میں پوتن کی شراکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔