موصل اپریشن  میں ترک  طیاروں کی شرکت کے موضوع پراتحادی قوتوں کیساتھ مطابقت

وزیر دفاع فکری اشک نے کہا کہ  موصل سے دہشت گرد تنظیم  داعش  کا مکمل طور پر صفایا کرنے کے لیے موصل اپریشن میں ترکی کی شمولیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے ۔

592434
موصل  اپریشن  میں ترک  طیاروں کی شرکت کے موضوع پراتحادی قوتوں کیساتھ مطابقت

 

وزیر دفاع فکری اشک نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑانے  کے اپریشن  میں ترک  طیاروں کی شرکت کے معاملے میں اتحادی قوتوں کیساتھ مطابقت طے پا گئی ہے ۔

انھوں نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جنوب مشرقی یورپ وزراء دفاع کے اجلاس میں شرکت کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا کہ  موصل سے دہشت گرد تنظیم  داعش   کا مکمل طور پر صفایا کرنے کے لیے موصل اپریشن میں ترکی کی شمولیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے ۔ترکی کی شمولیت سے داعش کا علاقے سے جلد از جلد صفایا کیا جا سکے گا اور داعش کے بعد  موصل کے   دیگر دہشت گرد تنظیموں  کی پناہ گاہ بننے کی روک تھا م کی جا سکے گی ۔

انھوں  نے  کہا کہ پیرس میں 20 اکتوبر کو موصل کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں  ترکی کو مدعو کیا گیا ہے کیونکہ ترکی کے بغیر موصل کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ممکن نہیں ہے ۔انھوں نے اقوام متحدہ کے مہاجرین کے اعلیٰ کمشنر کے موصل کاروائی کے نتیجے میں ایک میلین انسانوں کے مہاجر بننے کے انتباہ کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہم اس بات ہر اصرار کر رہے ہیں کہ موصل کاروائی میں  علاقے کے باشندوں کو حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔ موصل کاروائی کی بہترین منصوبہ بندی ہونی چاہئیے  اور درست ایکٹرز کیساتھ کاروا کی جانی چاہئیے تاکہ موصل کے مستقبل کو روشن کرتے ہوئے یہاں پر امن و  استحکام قائم کیا جا سکے اور جھڑپوں کو روک تھام کی جا سکے ۔



متعللقہ خبریں