عالمی یادگاروں اورقدرتی علاقوں کی کمیٹی کا اجلاس استنبول میں
140 ملکوں سے عالموں کے شریک ہونے والے اجلاس کی افتتاحی تقریب آیا ایرینی کے سحر انگیز ماحول کے ساتھ سر انجام پائی
یونیسکو عالمی ورثہ مرکز کی مشاورت کرنے والی بین الااقوامی یادگاروں اور قدرتی علاقوں کی کونسل جنرل اور مشاورتی کمیٹی کے اجلاس اور علومی سمپوزیم ترکی میں منعقد ہو رہا ہے۔
جنگوں سے مسمار ہونے والے قدیم شہرو ں کے مستقبل کے حوالے سے استنبول میں غور کیا جا رہا ہے۔
140 ملکوں سے عالموں کے شریک ہونے والے اجلاس کی افتتاحی تقریب آیا ایرینی کے سحر انگیز ماحول کے ساتھ سر انجام پائی۔
جس میں وزیر ثقافت و سیاحت نبی آوجی نے بھی شرکت کی۔
ترکی کے کئی ایک تاریخی و قدرتی تحفظ کے حامل مقامات کے مالک ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے نبی آوجی نے بتایا کہ مذکورہ کمیٹی کی اس موضوع پر کسوٹیاں ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہیں۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اجلاس کا مرکزی ایجنڈہ قدرتی آفات اور جنگوں کے باعث تخریب کاری کے شکار شہر ہو گا۔قو
متعللقہ خبریں
نائب صدر جودت یلماز کا کی الجزائر کے توانائی اورمعدنیات محمد ارکاب سےملاقات
نائب صدر جودت یلماز نے الجزائر کے توانائی اورمعدنیات کےامور کے وزیر محمد ارکاب کا خیر مقدم کیا ہے